بیرون ملک سے رقوم بھیجنے والوں کیلئے مراعات کا اعلان

10 جون ، 2023

اسلام آباد (صباح نیوز) بیرون ملک سے پچاس ہزار ڈالر ترسیلات زر بھجوانے والے پاکستانی کو ممنوعہ بور کا اسلحہ لائسنس ملے گا ۔ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے مراعات کا اعلان کر دیا گیا۔وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سمندر پار پاکستانیز کیلئے مراعات کا اعلان کیا اور کہا کہ غیر منقولہ جائیداد خریدنے پر موجودہ فائنل ٹیکس دو فیصد ختم کیا جا رہا ہے اوورسیز پاکستانیز کو ’’ ڈائمنڈ کارڈ ‘‘ ملے گا جو کہ سالانہ پچاس ہزار ڈالر سے زائد ترسیلات زر پاکستان بھجوائیں گے اس کٹیگری کے لیے ممنوعہ بور کا اسلحہ لائسنس گریٹس پاسپورٹ پاکستانی سفارت خانوں اور سفارتکاروں تک رسائی اور پاکستان ائیر پورٹس پر فاسٹ ٹریکس امیگریشن کی سہولت دستیاب ہو گی ترسیلات زر کارڈ ہولڈرز کو قرعہ اندازی کے ذریعے بڑے انعامات دینے کی سکیم کا اجراء کیا جائے گا ۔