کراچی (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے کو وسعت دینے کے لئے اسے ’اسمال اینڈ میڈیم سائزڈ انٹرپرائزز‘ (ایس ایم ایز) کا درجہ دینے کا اعلان کردیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال 24-2023 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی کے کاروبار کو ایس ایم ایز کا درجہ دینے سے مذکورہ شعبہ جات کے کاروباری حضرات کو ٹیکس کی مد میں فائدہ ہوگا اور انہیں کاوروبار کرنے میں آسانیاں ہوں گی۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ٹی برآمدات بڑھانے کے لیے 0.25 فیصد کی رعایتی شرح لاگو ہے اور مذکورہ سہولت جون 2026 تک جاری رکھی جائے گی۔ شعبے کو رعایتی انکم ٹیکس ریٹس میں فائدہ ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی کے کاروبار کی مانیٹرنگ کے لیے وینچر کپیٹل کی بہت اہمیت ہے، اس لیے حکومتی وسائل سے مذکورہ نظام کے قیام کے لیے بجٹ میں 5 ارب روپے رکھے جا رہے ہیں۔ وزیر خزانہ نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کاروبار کو مزید وسعت دینے کے حکومتی عزم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ٹی کے شعبے میں قرضوں کی فراہمی کے لیے بینکوں کو 20 فیصد رعایتی ٹیکس کا استفادہ بھی ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی اینڈ آئی ٹی ان ایبل سروسز فرمز اپنی برآمدات کے ایک فیصد کے برابر مالیت کے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر بغیر ٹیکس کے درآمد کرسکیں گے، ان درآمدات کی حد 50 ہزار ڈالر سالانہ مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگلے مالی سال میں ملک بھر میں 50 ہزار آئی ٹی گریجویٹس کو پیشہ ورانہ تربیت بھی دی جائے گی۔
اسلام آباد پاکستانی خاتون سیما حیدر کے 4 بچوں کے ساتھ غیر قانونی بھارت میں داخلے کے معاملے پر بھارت کے شہر...
لاہور 77.4 ارب کا نواز شریف کینسر اسپتال بنا نے کیلئے قانون منظوری کی تیاری مکمل ، پنجاب کابینہ نے نواز شریف...
کراچی برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کاکہنا ہے کہ چین تجارتی جنگ ، کمپنیوں کی ریکارڈ تعداد چین سے نکلنے کےلئے پر...
راولپنڈی ، اسلام آباد بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا، بیرسٹر گوہر نے کہا...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے بینچز اختیارات کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا جب کہ سماعت کے دوران...
اسلام آباد ترجمان وزارت خارجہ نے افغانستان کی جانب سے اسلام آباد پر داعش کو سپورٹ کرنے کے الزامات کو مسترد...
کراچی پاکستان ہندو کونسل نے ہیومن رائٹس کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ کو حقائق کے منافی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے...
اسلام آباد سٹار لنک نےپاکستان میں 2 سے 3 گراونڈ اسٹیشن بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، تمام ریگولیٹری تقاضے...