کراچی ( ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے کہنے پر بجٹ اعدادوشمار آئی ایم ایف کو دے دیئے ہیں ، ہمارے ملک میں جو گیس پائپ لائن پھیلی ہوئی ہے یہ دنیا کی سب سے بڑی ہے پچاس ملین ڈالر اس کی ویلیو ہے، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ این ایف سی کے معاملے پر بات چیت کریں گے ، ملک کی خاطر بیٹھ کر کر لیں کچھ، این ایف سی میں اسپیس کریٹ کرنی پڑے گی، میں آئیڈیا دے رہا ہوں اور اس کا بوجھ سب برداشت کر رہے ہیں آپ دے رہے ہیں ایک فیصد وار اینڈ ٹیررکیا پاکستان کے سیکورٹی اخراجات صرف اسلام آباد کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہے ، ہمیں ڈسٹربیوشن کو فرسٹریڈ کرنا پڑے گا ،بہتر ہوگا جو ہوگیا وہ ٹھیک ہے آپ اپنے جو مشترکہ اخراجات ہیں جو مل کر کرنے چاہیں ، بجٹ میں 50، 60ارب روپےکیلئے اقدامات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اس کیلئے کوئی بھی بڑا اقدام نہیں اٹھایا ہے ، چھوٹے چھوٹے اقدامات ہیں جہاں غیر دستاویزی چیزیں ہیں جیسا کہ نان فائلرز ہیں وہاں دستاویزات کو مرتب کرنا ہے ، انہوں نے تسلیم کیا ہے بے پناہ خسارہ ہے ، ہمیں ڈائریکشن ٹھیک کرنی ہوگی، ورلڈ بینک کا جو پالیسی پروگرام ہے وہ چار سال سے لٹکا ہوا تھا میں نے چند مہینے میں سب کام کر دیا ہے ورلڈ بینک نے کنفرم کیا ہے جب بورڈ میٹنگ ہوجائے گی تو سارے چار سو ملین دے دیں گے۔ یہ اشارہ انہوں نے آئی ایم ایف کو دے دیا ہے۔میں سمجھتا ہوں فروری کے آخر تک آئی ایم ایف پروگرام سائن ہوجانا چاہیے تھا تین مہینے اس کو چیک ان شروع کرنے میں لگائی یعنی آنے میں لگا دئیے تین مہینے اس کے بعد ہیں،کابینہ کو بتایا ہے میں چاہتا تھا یہ پروگرام غیر ضرور ی طور پر تاخیر ہوئی ہے ہم نے جو کرنا تھا وہ کردیں ان کو چاہیے تھا یہ پروگرام سائن کرتے بورڈ میں لے کر جاتے یہ جو دو بلین کہہ رہے ہیں یہ دو بلین بھی آجاتا ہم نے ساڑے پانچ بلین ڈالر کمرشل بینکوں کے لون واپس کیے ہیں،اسٹاف لیول معاہدہ کی اور بورڈ میٹنگ کی توقعات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ معاہدہ ہوا تو جون سے پہلے ہوگا ، ایکسچینج ریٹ سے متعلق اسحاق ڈارنے کہا کہ ہم اس میں مداخلت کر ہی نہیں سکتے ، ہمارے پاس اسپیس ہی نہیں ہے۔ اب یہ اگر میں نے پالیسی یعنی ایک intervention کی ہے اسٹیٹ بینک اور ہم نے سوچ کے وہ ہمارا حق ہے ہم نے کہا کریڈیٹ کارڈ جو پانچ چھ ملین ورکنگ ڈیز پر تھرو آؤٹ دی مہینہ اس کو ویدھ ڈرا کر لیتے ہیں۔اگر آئی ایم ایف نہ آیا تو ہم نے تیاری کرلی ہے ، ہم نے پابندیاں بھی گزاری ہوئی ہیں، پلان بی پر سب کام ہوگیا ہے ، آئی ایم ایف آن بورڈ نہیں ہوتا تو مناسب نہیں ہوگا لیکن ہم پاکستان کو ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے آپ نے دیکھا مشکل ترین حالات میں نہیں ہونا دیا۔انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ الیکشن دیکھ کر بجٹ بنایا گیا ہے اور کہا کہ ہم نے گروتھ اورنیٹڈ بجٹ بنایا ہے آئی ٹی کو ذراعت کو enablor جو گروتھ ڈرائیورز ہیں ان کو فوکس کیا ہے۔گروتھ کی ورکنگ ہوتی ہے اس میں دو اہم چیزیں ہوتی ہیں ایک انفلیشن دوسرا گروتھ ریٹ آپ اکیس فیصد اور ساڑے تین فیصد گروتھ ریٹ ساڑے چوبیس فیصد 7200 کا لگائیں تو آپ کے نو ہزار پہنچنا چاہیے۔ یہ ٹیکس فری بجٹ ہے اس میں کوشش کی گئی ہے کہ سہولیات دی جائیں ٹیکسز نہ لگائے جائیں ،پبلک سیکٹر انٹرپرائز جن کو سیکڑوں ارب سالان کھلا رہے ہیں ان کو اٹھا کر پھینک دینا چاہیے ۔ ایجوکیشن ڈیولٹ سبجیکٹ اس کے بعد ہم نے ایک سو تیس ارب ہائر ایجوکیشن میں رکھے۔شارٹ ٹرم میں نہیں ہوسکتا مڈیم ٹرم میں ہمیں واپس مائیکرو اکنامک انڈیکٹر اور ہدف ہونا چاہے ۔تنخواہیں بڑھانے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو نمبرز بھیج دئیے ہیں ان کے سوالات بھی آگئے ہیں ،جب میں آیا تو پبلک اسٹیٹمنٹ دی اسی پر آج بھی کھڑا ہوں میں نے کہا تھا دو سو سے کم ہونا چاہے میں سالانہ میٹنگ میں جاتا ہوں تو ادھر پتہ نہیں کیا محرکات ہیں جس نے اس کو الٹا چلوانا شروع کر دیا ۔ اب دیکھنا ہے تیس جون میں کیا ہوتا ہے میں توقع کر رہا ہوں آئی ایم ایف جو کرے گا ۔ روسی تیل کا ٹیسٹ کارگو آرہا ہے پھر جتنا ہم خرید سکتے ہیں ہمیں مل سکتا ہے جب مارکیٹ سے سستا ملتا ہے تو کیا مسئلہ ہے۔بجٹ میں الیکشن کے لئے 54 ملین کی ڈیمانڈ تھی اور بجٹ میں پانچ بلین جنرل الیکشن ایک دفعہ پورے ملک میں اس پر بھی بات ہوئی ہے، فنانس مینسٹری کا کام ہی یہی ہے ہماری سیٹلنگ ہوئی آپس میں انہوں نے بھی پیار محبت سے 47اشاریہ کچھ بلین کا ایگری کیا اب وہ پانچ دے چکے ہیں 42 دینا ہے اور یہ اس بجٹ میں شامل ہے۔
اسلام آباد پاکستانی خاتون سیما حیدر کے 4 بچوں کے ساتھ غیر قانونی بھارت میں داخلے کے معاملے پر بھارت کے شہر...
لاہور 77.4 ارب کا نواز شریف کینسر اسپتال بنا نے کیلئے قانون منظوری کی تیاری مکمل ، پنجاب کابینہ نے نواز شریف...
کراچی برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کاکہنا ہے کہ چین تجارتی جنگ ، کمپنیوں کی ریکارڈ تعداد چین سے نکلنے کےلئے پر...
راولپنڈی ، اسلام آباد بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا، بیرسٹر گوہر نے کہا...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے بینچز اختیارات کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا جب کہ سماعت کے دوران...
اسلام آباد ترجمان وزارت خارجہ نے افغانستان کی جانب سے اسلام آباد پر داعش کو سپورٹ کرنے کے الزامات کو مسترد...
کراچی پاکستان ہندو کونسل نے ہیومن رائٹس کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ کو حقائق کے منافی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے...
اسلام آباد سٹار لنک نےپاکستان میں 2 سے 3 گراونڈ اسٹیشن بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، تمام ریگولیٹری تقاضے...