اسلام آباد( مہتاب حیدر) ایف بی آر نے بجٹ 2023-24 میں خاص قسم کی آمدن ، منافع اور فوائد پر اضافی ٹیکس لگانے کا اختیار مانگ لیا ہے۔99 ڈی کے تحت اضافی آمدن ، منافع یا فوائد پر تجویز کیا گیا ہے کہ اس آرڈیننس میں یا کسی اور قانون کے تحت جو کچھ لاگو ہے اس کے علاوہ آئندہ کے پانچ سال کےلیے جو کے ٹیکس سال 2023 سے شروع ہوں گے، کسی دوسرے ٹیکس کے ساتھ جو اداکیاجارہا ہویا آرڈیننس کی کسی شق کے تحت قابل ادا ہوکسی بھی ایسے شخص یا افراد پر مشتمل جماعت پر اضافی ٹیکسز بھی لگائے جاسکیں گے جسے کسی معاشی عنصر یا عناصر کی بدولت کوئی آمدن، منافع یا فائدہ حاصل ہوا ہوخواہ یہ اس کی فنانشل اسٹیٹمنٹ میں ظاہر کیا گیا ہویا نہ ہو۔وفاقی حکومت ایک نوٹیکفیشن کے ذریعے سرکاری گزٹ میں ( ا) ان معاشی عناصر( بشمول بین الاقوامی نرخوں میں تبدیلی لیکن ان تک محدود نہیں )کا تعین کرے گی۔ (ب) ایسی شرح کا تعین کرگی جو کہ ایسی آمدن کے 50 فیصد سے زائد نہیں ہوگی۔(ج) اور اس قسم کے ٹیکس کا اسکوپ و قت اور پیمنٹ کا تعین اس طور سے کرگے گی کہ طے شدہ شرائط پوری ہوسکیں۔ (د) کسی شخص یا لوگوں کے گروپ کو استثنیٰ دینے یا ان پر اسے لاگو کرنے کی شرائط کا تعین کرے گی۔
کراچی پاکستان چار سال کے وقفے کے بعد عالمی بانڈ مارکیٹ میں واپسی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جو حالیہ برسوں میں...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جھوٹ اور پراپیگنڈے کی بنیاد پر نوجوانوں کے ذہنو ں میں زہر گھولنے کو...
کراچی ٹرمپ کا 80ویں مرتبہ پاک بھارت جنگ ختم کرانے کادعویٰ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت اور...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات بدھ کے...
اسلام آباد چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر راجہ ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر مقررکردیا ،سینیٹ...
اسلام آباد پی ٹی آئی کےممبر قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے مائیک نہ ملنے پر ایوان سر پہ اٹھا لیا،وفاقی وزیر...
کراچی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بہت سے ممالک جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔...
کراچی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ فائر سیفٹی سے متعلق اقدامات ہماری ذمہ داری ہے۔ چیئرمین...