دوست ممالک کی 3درجن کے قریب اہم شخصیات کو گاڑیاں اور ذاتی استعمال کا سامان ڈیوٹی فری لانے کی مشروط اجازت

10 جون ، 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے دوست ممالک کی 3درجن کے قریب اہم شخصیات کو گاڑیاں اور ذاتی استعمال کا سامان ڈیوٹی فری لانے کی مشروط اجازت دی ہے ،بجٹ دستاویزات کے مطابق یو اے ای کی 20،بحرین کی 3، قطر کی 12 اور سعودی عرب شاہی خاندان کی3 اہم شخصیات کو ذاتی سامان اور گاڑیاں ڈیوٹی فری لانے کی اجازت دے دی گئی ہے ،واضح رہے کہ یہ شخصیات شکار اور چھٹیاں گزارنے پاکستان آتی ہیں ،بجٹ دستاویزات کے مطابق ان شخصیات کو ڈیوٹی فری کی اجازت مشروط دی گئی ہے ،ان شرائط میں وزارت خارجہ کی سفارش پر ایف بی آر سر ٹیفکیٹ جاری کرے گا ،جبکہ ان کی جانب سے لائے گئے سامان یا گاڑیوں کو کوئی پاکستانی استعمال نہیں کرے گا