اسلام آباد (صالح ظافر) وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے پارلیمانی گروپ کے رہنما برائے قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نے انکشاف کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے 9 مئی کے ہولناک واقعات سے متعلق پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔ جمعہ کی شام پارلیمنٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یاد دلایا کہ مکمل طور پر تربیت یافتہ دہشت گردوں نے، جن کے پاس اسلحہ تھا، فوجی تنصیبات پر حملہ کیا اور انتہائی افسوس کی بات ہے کہ انہوں نے شہداکی یادگار کو نشانہ بنایا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سربراہ نے فوج کو نشانہ بنایا جس کا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ اگر انہیں کسی سے مقابلہ کرنا تھا تو یہ سیاسی جماعتیں تھیں جنہوں نے انہیں اقتدار سے باہر کر دیا تھا۔ ایک سوال پر وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی بالخصوص اس کے بیرون ملک مقیم کارکنوں نے یہ الزام لگایا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں 25 افراد ہلاک ہوئے جو کہ سراسر جھوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا جہاں پی ٹی آئی کا ایک کارکن یا حامی بھی مارا گیا ہو۔ بجٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اس سے بہتر بجٹ نہیں بنایا جا سکتا تھا۔ محدود وسائل کے باوجود عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ بجٹ معاشرے کے تمام طبقات بشمول تنخواہ دار اور متوسط طبقے کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ انہیں ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی ہے۔ حکومت جتنی ریلیف دینا چاہتی تھی وہ وسائل کی تنگی کی وجہ سے نہیں دی جا سکی۔ وزیر دفاع نے واضح کیا کہ عام انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بجٹ مہینے کے آخری ہفتے میں پاس ہو جائے گا۔
کراچی پاکستان چار سال کے وقفے کے بعد عالمی بانڈ مارکیٹ میں واپسی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جو حالیہ برسوں میں...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جھوٹ اور پراپیگنڈے کی بنیاد پر نوجوانوں کے ذہنو ں میں زہر گھولنے کو...
کراچی ٹرمپ کا 80ویں مرتبہ پاک بھارت جنگ ختم کرانے کادعویٰ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت اور...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات بدھ کے...
اسلام آباد چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر راجہ ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر مقررکردیا ،سینیٹ...
اسلام آباد پی ٹی آئی کےممبر قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے مائیک نہ ملنے پر ایوان سر پہ اٹھا لیا،وفاقی وزیر...
کراچی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بہت سے ممالک جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔...
کراچی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ فائر سیفٹی سے متعلق اقدامات ہماری ذمہ داری ہے۔ چیئرمین...