بجٹ تقریر،وزیراعظم کی وزیر خزانہ کو مبارکباد

10 جون ، 2023

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ پیش کئے جانے کے موقع پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ حکومتی ممبران نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔ تقریر کے اختتام پر وزیر اعظم نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار کو مبارکباد دی۔ وزیر خزانہ اسحق ڈار نے جب اپنی بجٹ تقریر ختم کی تو وزیراعظم نے اپنی نشست سے اٹھ کر وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار سے مصافحہ کیا اور انہیں متوازی اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی۔