چھوٹی صنعتوں کیلئے علیحدہ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی قائم

10 جون ، 2023

اسلام آباد (آئی این پی)چھوٹی صنعتوں کیلئے علیحدہ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی قائم،وفاقی بجٹ میں اسمال میڈیم انٹرپرائزز کےلئے سالانہ ٹرن اوور25 کروڑ روپے سے بڑھا کر80کروڑ روپے کر دیا گیا ہے،ایس ایم ایز آسان فنانس اسکیم کو دوبارہ شروع کیاجائے گا۔تفصیلات کے مطابق اسمال میڈیم انٹرپرائزز کی حوصلہ افزائی کےلئے قرضوں سے ہونے والی آمدن پر 39 فیصد کی بجائے 20 فیصد رعایتی ٹیکس کی سہولت 2025 تک میسر ہو گی، ایس ایم ایز کےلئے سالانہ ٹرن اوور25 کروڑ روپے سے بڑھا کر80کروڑ روپے کیا جائے گا،پی ایم یوتھ لون پروگرام کے ذریعے کاروبار کو رعایتی قرضوں کی فراہمی کےلئے 10 ارب روپے کی رقم فراہم کی جائے گی،حکومت پاکستان نئے قرضوں کا 20 فیصد تک رسک اٹھائے گی،ایس ایم ایز آسان فنانس اسکیم کو دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے اور ایس ایم ایز کےلئے علیحدہ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کے قیام کی تجویز ہے۔