برآمدات کے فروغ، ایکسپورٹ کونسل کے قیام کا اعلان

10 جون ، 2023

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)آئندہ مالی سال کیلئےصنعتی و برآمدی شعبے کی ترقی کیلئے وزیراعظم کی سربراہی میں ایکسپورٹ کونسل آف پاکستان کا قیام عمل میں لایاجائے گا،یہ کونسل ہر سہ ماہی میں کم سے کم ایک میٹنگ منعقد کریگی اور برآمدات سے متعلق فیصلے کریگی۔وفاقی بجٹ کے مطابق معدینات اور میٹلز کی برآمد کے فروغ کیلئے آن لائن مارکیٹ کے ذریعے کسی بھی مقامی خریداری پر سیلز ٹیکس میں چھوٹ دی جائیگی ،تمام لسٹڈ کمپنیوں پر کم سے کم ٹیکس 1.25فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کر دیاگیا ہے،