اسلام آباد (عاصم جاوید) سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں (پی ایس ڈی پی) کے تحت آئندہ مالی سال 24-2023 میں انسانی حقوق ڈویژن کے جاری و نئے منصوبوں کیلئے کل 814 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے مطابق وزارت انسانی حقوق کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی منصوبوں (پی ایس ڈی پی) کے تحت نئی سکیم کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ نئی سکیم کے تحت اسلام آباد میں لڑکیوں کیلئے چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کے قیام کیلئے 15.705 ملین روپے، انسانی حقوق تربیتی سنٹر کے قیام کیلئے 114 ملین روپے جبکہ وزیراعظم کے اسٹریٹجک ریفارم انیشی ایٹو برائے ویمن موبیلٹی / ویمن آن وہیلز کیلئے 500 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق حکومت نے وزارت انسانی حقوق کے جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 184.295 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دیدی ہے جس کے تحت انسانی حقوق انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (ایچ آر آئی ایم ایس) کیلئے 18 ملین روپے، وزارت انسانی حقوق میں پی ایم یو کے قیام کیلئے 23 ملین روپے، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن میں پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ یونٹ کے قیام کیلئے 5 ملین، خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے اضلاع میں انسانی حقوق کے ذیلی دفاتر کے قیام کیلئے 19 ملین روپے، انسانی حقوق آگاہی پروگرام کیلئے 18 ملین روپے، انسانی حقوق کوآرڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ یونٹ کیلئے 19 ملین روپے، انسانی حقوق ایکشن پلانے پر عمل درآمد کیلئے 8.795 ملین روپے، وزارت انسانی حقوق کی ادارہ جاتی مضبوطی کیلئے 31 ملین روپے، اسلام آباد میں ٹرانس جینڈر پروٹیکشن سنٹر کے پائلٹ پروگرام کے قیام کیلئے 15 ملین، اسلام آباد کے نجی و سرکاری سکولوں میں خصوصی بچوں کی تعلیم کے پائلٹ پروگرام کیلئے 10 ملین، اسلام آباد میں کثیر النوع معذور افراد کیلئے سینٹر کی تعمیر کے پی سی ٹو کی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے 7.500 ملین روپے جبکہ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن میں چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کے قیام کیلئے زمین کے حصول، فیزیبیلٹی اسٹڈی، ڈیزائن، بانڈری وال کی تعمیر کیلئے 10 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
اسلام آباد پاکستانی خاتون سیما حیدر کے 4 بچوں کے ساتھ غیر قانونی بھارت میں داخلے کے معاملے پر بھارت کے شہر...
لاہور 77.4 ارب کا نواز شریف کینسر اسپتال بنا نے کیلئے قانون منظوری کی تیاری مکمل ، پنجاب کابینہ نے نواز شریف...
کراچی برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کاکہنا ہے کہ چین تجارتی جنگ ، کمپنیوں کی ریکارڈ تعداد چین سے نکلنے کےلئے پر...
راولپنڈی ، اسلام آباد بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا، بیرسٹر گوہر نے کہا...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے بینچز اختیارات کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا جب کہ سماعت کے دوران...
اسلام آباد ترجمان وزارت خارجہ نے افغانستان کی جانب سے اسلام آباد پر داعش کو سپورٹ کرنے کے الزامات کو مسترد...
کراچی پاکستان ہندو کونسل نے ہیومن رائٹس کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ کو حقائق کے منافی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے...
اسلام آباد سٹار لنک نےپاکستان میں 2 سے 3 گراونڈ اسٹیشن بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، تمام ریگولیٹری تقاضے...