یوٹیلیٹی اسٹورز پر مستحق افراد کیلئے 35 ارب روپے مختص

10 جون ، 2023

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)وفاقی بجٹ کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کیلئے 35 ارب روپے سے مستحق افراد کیلئے آٹے چاول چینی دالوں اور گھی پر ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔ مستحق افراد کے علاج اور امداد کیلئے پاکستان بیت المال کو 4 ارب روپے فراہم کئے جائیں گے۔