HBFC کی مقروض بیوائوں کیلئےقرضوں میں ریلیف

10 جون ، 2023

اسلام آباد(اے پی پی)حکومت نے ایچ بی ایف سی مقروض بیوائوں کا گھر بنانے کے لئے گئے قرضوں کے بقایا جات ادائیگی کے لئے سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، آئندہ مالی سال میں بیوائوں کے 10 لاکھ روپے تک کے بقیہ قرضہ جات حکومت پاکستان ادا کریگی۔ جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آئندہ مالی سال 2023-24 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مقروض افراد کی بیوائوں کی امداد کیلئے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے پچھلے دو ادوار کے بجٹ 1999-2000ء اور 2017-18ء میں سکیم کا اجراء کیا گیا تھا۔ مالی سال 2023-24ء کے حوالے سے ایسی ہی سکیم ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی مقروض بیوائوں کیلئے متعارف کی جا رہی ہے۔ اسکے تحت ان بیوائوں کے 10 لاکھ روپے تک کے بقیہ قرضہ جات حکومت پاکستان ادا کریگی۔