سائبرسکیورٹی کے منصوبے کیلئے 54کروڑ 80لاکھ روپے رکھے گئے

10 جون ، 2023

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 24-2023 کےلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈیجیٹل پاکستان سے متعلق سائبرسکیورٹی کے منصوبے کےلئے 54کروڑ 80لاکھ روپے مختص کئے ہیں ۔اس منصوبے کا مقصد ڈیٹا چوری اوردیگرحوالوں سے سکیورٹی کومستحکم بنانا ہے۔ یہ منصوبہ ڈی ڈی ڈبلیو پی نے 31مارچ 2021میں منظورکیا تھا جس کا مجموعی تخمینہ ایک ارب 92کروڑ 28لاکھ 64ہزار روپے لگایا گیا تھا۔ حکومت یہ منصوبہ اپنے وسائل سے مکمل کرے گی۔