بونس شیئر،کمپنیوں پر 10فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد

10 جون ، 2023

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 2023-24ء کا جو فنانس بل جاری کیا ہے ایف بی آر کے ممبر ٹیکس پالیسی اشفاق احمد قریشی نے تکنیکی بریفنگ میں بتایا کہ سالانہ 50لاکھ روپے کی بجائے نئے مالی سال میں ایک لاکھ ڈالر اوورسیز پاکستانیز وطن لا سکیں گے‘ اُن سے اِن ایک لاکھ ڈالرز سالانہ کا سورس یا ذریعہ آمدنی نہیں پوچھا جائیگا۔ایف بی آر کے ممبر ٹیکس پالیسی اشفاق احمد قریشی نے بتایا کہ کچھ کمپنیاں ٹیکس سے بچنے کیلئے کیش ڈیویڈنڈ تقسیم کرنے کی بجائے بونس شیئر جاری کرتی ہیں اسلئے ان کائنڈ ڈیویڈنڈ پر ٹیکس جمع کرنے کی غرض سے لسٹڈ اور نان لسٹڈ کمپنیوں پر 10فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔