سی ایس ایس کا امتحان، 2 فیصد امیدوار بھی کامیاب نہ ہو سکے

10 جون ، 2023

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس امتحان برائے 2022کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔ایف پی ایس سی اعلامیے کے مطابق سی ایس ایس 2022کے تحریری امتحان میں 20262 امیدواروں نے حصہ لیا، تحریری امتحان میں 393 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔جن میں 223 مرد اور 151 خواتین شامل ہیں، کامیابی کی شرح 1.85فیصد رہی۔ منتخب امیدواروں کو میرٹ پر سروس گروپس بھی تفویض کر دیے گئے ہیں، کمیشن نے گریڈ 17 میں تقرری کیلئے 374 امیدواروں کی سفارش کی، گریڈ 17میں تقرری کے لیے 146 مرد اور 91 خواتین امیدواروں کی سفارش کی گئی۔