اسلام آباد (نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہاہے کہ بجٹ کا تجزبہ مکمل طور پر جعلی اور من گھڑت ہے ، موجودہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی میں ملک کئی دہائیاں پیچھے چلا گیا ، اقتصادی سروے پیش کرنے کے ساتھ ہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو استعفیٰ بھی دینا چاہئے تھا۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے کہا ہےکہ بجٹ کا تجزبہ مکمل طور پر جعلی اور من گھڑت بجٹ پر مبنی ہے ، یہ تجزبہ بوگس اور جھوٹے اعداد و شمار کی بنیاد پر پیش کیا گیا ، اس تجزئیے میں کوئی حقیقت پسندی یا درستگی نہیں۔ عوام کو مزید مایوسی اور درد کے سوا کچھ نہیں ملنے والا۔ امپورٹڈ حکمران خوش ہیں کیونکہ ان کی دولت باہر ہے۔ پاکستان کو مزید نقصان ہونے جا رہا ہے۔ تحریک انصاف وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حماد اظہر نے کہا کہ بنتا تو یہ تھا کہ ڈر صاحب اس مالی سال کا اقتصادی سروے پیش کرنے کے ساتھ اپنا استعفیٰ بھی پیش کرتے ۔ جو معاشی تباہی ایک سال میں پی ڈی ایم نے برپا کی ہے وہ کسی جنگ یا وبا میں بھی نہ ہوئی۔ادھر پی ٹی آئی مغربی پنجاب کے صدر فرخ حبیب نے اپنے ردعمل میں کہا کہ قومی اقتصادی سروے میں صنعت ، ترسیلات زر ، برآمدات ، مجموعی ترقی کے ہدف ، فی کس آمدن ، زراعت اور خدمات ، سرمایہ کاری سمیت دیگر اہم شعبے منفی میں رہے۔ نالائق اعظم شہباز شریف حکومت کی ایک سالہ کارکردگی میں ملک کئی دہائیاں پیچھے چلا گیا ہے۔
اسلام آباد پاکستانی خاتون سیما حیدر کے 4 بچوں کے ساتھ غیر قانونی بھارت میں داخلے کے معاملے پر بھارت کے شہر...
لاہور 77.4 ارب کا نواز شریف کینسر اسپتال بنا نے کیلئے قانون منظوری کی تیاری مکمل ، پنجاب کابینہ نے نواز شریف...
کراچی برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کاکہنا ہے کہ چین تجارتی جنگ ، کمپنیوں کی ریکارڈ تعداد چین سے نکلنے کےلئے پر...
راولپنڈی ، اسلام آباد بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا، بیرسٹر گوہر نے کہا...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے بینچز اختیارات کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا جب کہ سماعت کے دوران...
اسلام آباد ترجمان وزارت خارجہ نے افغانستان کی جانب سے اسلام آباد پر داعش کو سپورٹ کرنے کے الزامات کو مسترد...
کراچی پاکستان ہندو کونسل نے ہیومن رائٹس کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ کو حقائق کے منافی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے...
اسلام آباد سٹار لنک نےپاکستان میں 2 سے 3 گراونڈ اسٹیشن بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، تمام ریگولیٹری تقاضے...