پاک بحریہ میں نیا کمیشن ہونے والا جہاز پی این ایس شاہ جہاں کراچی پہنچ گیا

10 جون ، 2023

لاہور(جنرل رپورٹر) گزشتہ ماہ پاک بحریہ میں نیا کمیشن ہونے والا جہاز پی این ایس شاہ جہاں کراچی پہنچ گیا۔پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس شاہ جہاں 10 مئی 2023 کو چین کے شہر شنگھائی میں ایک پروقار تقریب میں کمیشن ہوا۔ اس تقریب میں امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پی این ایس شاہ جہاں نے اپنے پہلے سفر کے دوران ملائیشیا کا دورہ کیا اور لنگکاوی انٹرنیشنل میری ٹائم اینڈ ایرو اسپیس نمائش (LIMA)میں شرکت کی جس میں تیس ممالک شریک تھے۔ لنگکاوی پر قیام کے دوران مختلف معززین، مندوبین اور مقامی لوگوں نے جہاز کا دورہ کیا۔