اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ 24-2023نوجوان کی ترقی، کاروبار اور روزگار کا تاریخی بجٹ ہے، آئندہ مالی سال پاکستان اور عوام کی آمدن بڑھانے کا سال ثابت ہوگا ،2 ہزار ارب سے زائد کسان پیکیج سے زراعت کی بہتری کا سفر مزید تیز ہوگا، مایوسیوں کو مٹانا، ملک و قوم کی تعمیر، ترقی اور خوشحالی سے نیا اعتماد اور امید بحال کرنا ہوگی،نوجوان کا مستقبل سنوارنا ہمیشہ کی طرح میری اولین ترجیح ہے۔منگل کووزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بیان میں کہا کہ بجٹ 24۔ 2023نوجوان کی ترقی کاروبار اور روزگار کا تاریخی بجٹ ہے،مایوسیوں کو مٹانا،ملک و قوم کی تعمیروترقی اور خوشحالی سے نیا اعتماد اور امید بحال کرنا ہو گی ،آئندہ مالی سال پاکستان اور عوام کی آمدن بڑھانے کا سال ثابت ہوگا۔شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ صنعت، زراعت، آئی ٹی، توانائی کے شعبوں میں تیزی سے ترقی اور معاشی استحکام کا بجٹ ہے،نوجوانوں کو روزگار مانگنے والے کے بجائے روزگار دینے والا کاروباری بنانے کے مواقع شامل ہیں،نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اور نوجوان کا مستقبل سنوارنا ہمیشہ کی طرح میری اولین ترجیح ہے،آئی ٹی، زراعت، صنعت میں کاروبار کے آغاز سے نوجوانوں کو پاکستان کی ترقی کے معمار بنانا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو ایک لاکھ لیپ ٹاپ، چھوٹے اور رعایتی قرض دے رہے ہیں،نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے بجٹ میں آئی ٹی کاروبار میں ٹیکس کی چھوٹ دی ہے،2 ہزار ارب روپے سے زائد کسان پیکج سے زراعت اور کسان کی بہتری کا سفر مزید تیز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بجٹ 24 ۔ 2023 کے ذریعے زرعی شعبے کے لئے مراعات جاری رکھیں گے۔اِن اقدامات سے غذائی تحفظ حاصل ہوگا، نوجوانوں کو زرعی ترقی میں حصہ دار بنارہے ہیں ۔ کسانوں، نوجوانوں کو زرعی اور کاروباریقرضہ جات سے کسان ،نوجوان اور پاکستان خوش حال ہوں گے۔دریں اثناء وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان ریلویز میں اصلاحات اور مین لائن ون کی اپ گریڈیشن پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، سید نوید قمر، خواجہ سعد رفیق اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو ریلوے میں جاری اصلاحات اور ڈیجٹلائیزیشن کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ برس تباہ کن سیلاب کے بعد ریلوے نے ہنگامی بنیادوں پر اپنے آپریشنز کو بحال کیا۔اس وقت ریلوے کی ڈیجٹلائیزیشن پر کام جاری ہے. اسکے علاوہ ریلوے ٹکٹنگ کے نظام کو بھی مکمل طور پر ڈیجٹلائیز کر دیا گیا ہے۔ اجلاس کو مین لائن ون (ML-1) اپ گیرڈیشن منصوبے پر پیش رفت بالخصوص منصوبے کے مختلف آپشنز اور مراحل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو ترقی اور امن کا گہوارہ بنا کر رہیں گے۔ گزشتہ حکومت نے خیبر پختونخوا کی ترقی کو یکسر نظر انداز کیا۔ بجٹ 2023-24 میں ضم شدہ قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات شامل کئے ہیں۔ یقینی بنائیں گے کہ وفاقی حکومت کے صحت و تعلیم کے منصوبوں سے خیبر پختونخوا کے عوام بھرپور مستفید ہوں۔ خیبر پختونخوا کے باصلاحیت نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرض اور لیپ ٹاپس فراہم کریں گے۔ خیبر پختونخوا کے کسانوں کو معیاری بیج اور برقت کھاد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے لیس کریں گے۔ سرحدی اضلاع میں تجارت میں سہولت فراہم کرکے لوگوں کی معاشی مشکلات دور کریں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی مسلم لیگی قیادت سے ملاقات کے دوران کیا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...