اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان کیلئے روسی سفیر سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش ہے، سٹیل ملز پاک روس تعاون ودوستی کاواضح ثبوت ہے،ماسکو اور اسلام آباد کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا، "مجھے روس اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ پر مبارک باد دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ پاکستانی عوام روس اور صدر ولادیمیر پوٹن کا بے حد احترام کرتے ہیں ۔ گزشتہ ایک صدی کے دوران ہمارے تعلقات میں مختلف مراحل آئے ہیں تاہم روس نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے میں دلچسپی لی ہے اور کسی بھی صورت میں اپنے وعدوں سے دست بردار نہیں ہوا۔" خیال رہے کہ پاکستان اور روس سرد جنگ کے زمانے میں سخت حریف رہے ہیں لیکن حالیہ برسوں میں ان کے دوطرفہ تعلقات نے مثبت رخ اختیار کیا ہے اور دونوں فریق ماضی کو دفن کرنے اور نئی حقیقتوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے تیار ہیں۔ دونوں ممالک اپنی برسوں کی خاموش سفارت کاری کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...