جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان کے رہنمائوں کا اجلاس طلب کر لیا

14 جون ، 2023

لاہور(پی پی آ ئی) استحکام پاکستان کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے پارٹی کی رجسٹریشن وتنظیم سازی پر پارٹی رہنمائوں کا اجلاس طلب کر لیا۔اجلاس کی صدارت پارٹی صدرعبدالعلیم خان کریں گے،جہانگیرترین لندن سے ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہونگے،اجلاس میں پارٹی کوالیکشن کمیشن سے رجسٹرڈ کرانے کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔ ذرا ئع کے مطابق اجلاس میں پنجاب سمیت دیگرصوبوں میں عہدوں کی تقسیم پرمشاورت کی جائیگی،رہنماؤں کی جانب سے دیگر سیاسی رہنماؤں سے رابطوں کے حوالے سے جہانگیرترین کو آگاہ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ استحکام پارٹی کے دیگر شہروں کے رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے۔