علیمہ خان کا خفیہ مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کیلئے عدالت سے رجوع

14 جون ، 2023

لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خان نے خفیہ مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خان نے خفیہ مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ انہوں نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی بھی استدعا کی ہے ۔ درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔