واشنگٹن (این این آئی) ترکی میں تباہ کن زلزلے سے متاثرہ بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستانی نڑاد شمالی امریکہ کے معالجین کی ایسوسی ایشن (ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانی ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ) نے زلزلہ متاثرین کی بحالی اوران کے لئے مکانات کی تعمیر کیلئے3لاکھ50ہزارڈالر کا عطیہ دیا ہے۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کے ہمراہ ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستان ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ کے وفد نے واشنگٹن ڈی سی میں ترکی کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور ʼʼاپناʼʼکی جانب سے دیئے گئے عطیہ کا چیک ترک سفیر کو پیش کیا۔ صدرʼʼاپناʼʼڈاکٹر ارشد ریحان کی سربراہی میں وفد میں ڈاکٹر رشید پراچہ، ڈاکٹر عتیق صمدانی، ڈاکٹر طیب رانا، ڈاکٹر راشد حنیف، اور ڈاکٹر عرفان سلیمان شامل تھے۔ ڈاکٹر طیب رانا، خزانچی "اپنا" نے چیک ترک سفیر کو پیش کیا۔ ترکیہ کے سفیر حسن مرجان نے سفیر پاکستان مسعود خان اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستان ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جذبات اور عطیات سے ان کی ترکی اور اس کے عوام کے ساتھ وابستگی کی واضح عکاسی ہوتی ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...