طبیعت ٹھیک نہیں، جیل کے چھوٹے سے کمرے میں ہوں ، پرویز الٰہی

14 جون ، 2023

لاہور(پی پی آ ئی ) تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ 10 روز سے جیل کے چھوٹے سے کمرے میں بند ہوں، طبیعت ٹھیک نہیں اس کے باوجود گھر والوں سے ملنے نہیں دیا جارہا مجھے ملنے نہیں دیا جا رہا پریس کانفرنس کیسے کر دوں؟۔ذرا ئع کے لاہور(پی پی آ ئی ) تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ 10 روز سے جیل کے چھوٹے سے کمرے میں بند ہوں، طبیعت ٹھیک نہیں اس کے باوجود گھر والوں سے ملنے نہیں دیا جارہا مجھے ملنے نہیں دیا جا رہا پریس کانفرنس کیسے کر دوں؟۔ذرا ئع کے مطابق کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں اور میں 10 روز سے جیل کے چھوٹے سے کمرے میں بند ہوں، جیل کے کمرے میں ہوا کے لیے پنکھا کبھی چلتا ہے اور کبھی نہیں، گھر والوں سے ملاقات بھی نہیں کروائی جارہی، 10 دن سے ایک ہی شلوار قمیض پہنی ہوئی ہے ، میری دوائیاں تک مجھے نہیں پہنچائی جارہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ چوہدری صاحب! کیا آپ تحریک انصاف چھوڑ رہے ہیں؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے ملنے نہیں دیا جا رہا پریس کانفرنس کیسے کر دوں؟ ادھر بھی میڈیا سے بات نہیں کرنے دی جارہی، آپ میری حالت دیکھ رہے ہیں ۔