پشاور(پی پی آئی)نیب کی جانب سے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ انکوائری کا دائرہ کار وسیع ہوگا اور علی امین گنڈا پور کے مبینہ فرنٹ مین اور خاندان کے لوگوں سے بھی پوچھ گچھ اور تحقیقات ہوں گی۔پی پی آئی کے مطابق علی امین گنڈا پور کیخلاف ملنے والی شکایات کو یکجا کرکے باقاعدہ انکوئری کی منظوری دے دی گئی ہے جس پر نیب پشاور نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں باقاعدہ انکوائری کا حکم دیا ہے جبکہ نیب ٹیم نے علی امین گنڈا پور کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے متعلقہ اداروں سے ان کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...