لاہور (صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کی رہنما حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ روس سے تیل کے بعد ایل این جی کی کھپت بھی پاکستان پہنچ گئی ہے۔آئندہ ماہ پیٹرول کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے کو ملے گی۔وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کو مشکلات سے جلد نکالیں گے۔منگل کو حنا پرویز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی لیڈرشپ جھوٹے بیانات پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عملی طور پر عوام کی خدمت کرتی ہے۔اتحادی جماعتوں کی حکومت کو درجن بھر بحران ورثے میں ملے ہیں۔معیشت کا کباڑہ سابقہ حکومت نے کیا ہے ۔آئی ایم ایف کے ساتھ غلط معاہدے کی قیمت آج مسلم لیگ ن سیاسی طور پر ادا کررہے ہیں جبکہ عوام مہنگائی کی صورت میں ادا کررہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مشکلات کا احساس ہے ،14 ماہ سے وزیراعظم شہبازشریف نے سیاست کی بجائے ملکی مسائل کے حل پر عملی اقدامات کیے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کامیاب سفارتکاری اور خود مختار پالیسی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان چین،روس،ایران سمیت تمام ممالک سے برابری کے تعلقات قائم رکھنا چاہتا ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...