لاہور (آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی بحالی کے فیصلے کو معطل کر تے ہوئے21جون تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ سیکریٹری قومی اسمبلی طاہر حسین کی انٹرا کورٹ اپیل پر جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، اپیل میں فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، حماد اظہر سمیت 61 مستعفی اراکین اسمبلی کو فریق بنایا گیا تھا۔ اپیل میں اسپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو بھی فریق بنایا گیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیاکہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے 123 ممبران قومی اسمبلی نے استعفیٰ دیا تھا۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ 28 مئی کو اسپیکر قومی اسمبلی نے 11 ممبران کے درست استعفے منظور کئے، اسپیکر قومی اسمبلی نے قانون کے مطابق 17 جنوری کو باقی ممبران کے استعفے منظور کئے۔ اپیل میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے قانون کے برعکس ممبران کی بحالی کا فیصلہ دیا، عدالت انٹرا کورٹ اپیل منظور کرکے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے دلائل مکمل ہونے کے بعد اراکین اسمبلی کی رکنیت بحالی کا فیصلہ معطل کردیا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...