ن لیگ الیکشن کیلئے تیار،کسی ممکنہ اتحاد کا فیصلہ وقت آنے پر کیا جائے گا،مریم اورنگزیب

14 جون ، 2023

لاہور(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی آئینی مدت اگست میں ختم ہو جائے گی، نگران حکومت آکر الیکشن کرائے گی۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق لیگی رہنمااور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن کیلئے تیار ہے اور میدان میں آ چکی ہے، قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف الیکشن سے پہلے پاکستان میں ہوں گے۔ الیکشن میں کسی ممکنہ اتحاد کا فیصلہ وقت آنے پر کیا جائے گا، موجودہ حکومت نے مشکل حالات میں ایک اچھا اور متوازن بجٹ پیش کیا ہے، مسلم لیگ (ن) کو جب بھی حکومت کا موقع ملا ہم نے ملک میں مہنگائی کم کرنے کی کوشش کی۔