کوئٹہ:بارکھان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ،2افراد جاں بحق

14 جون ، 2023

کوئٹہ( این این آئی) بلوچستان کے علاقے بار کھان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2افراد جاں بحق ہو گئے ۔ لیویز حکام کے مطابق منگل کو بار کھان کے علا قے ہن ندی لنک روڈ پرنصب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2افراد مدو شاہیجہ اور سلمان ٹینگیانی جاں بحق ہو گئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکو رٹی فورسز کی بھا ری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کر لئے۔