شاہد خاقان اور دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت 16جولائی تک ملتوی

14 جون ، 2023

اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت16جولائی تک ملتوی کردی گئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایل این جی ریفرنس پر سماعت کی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنے وکیل کے ہمراہ احتساب عدالت پیش ہوئے۔ شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیے کہ الزام ہے شاہد خاقان عباسی نے ملی بھگت سے ایل این جی کا ٹھیکہ دیا، انہوں نہیں بلکہ کابینہ نے متفقہ فیصلہ کیا۔ آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا دلائل جاری رکھیں گے۔ بعد ازاں احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی۔