فیصل آباد ، ٹریکٹر ٹرالی اور بس میں تصادم ،5افراد جاں بحق

14 جون ، 2023

فیصل آباد(آئی این پی ) فیصل آباد میں ٹریکٹر ٹرالی اور بس میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ افسوسناک واقعہ ستیانہ کے علاقہ میں پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق مسافر بس پاکپتن سے اسلام آباد جارہی تھی ۔ حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،ریسکیو ٹیمیوں نے جاں بحق افراد کی لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کردیں،جبکہ 4 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا ہے۔