نیٹو کی تاریخ کی سب سے بڑی فضائی مشقوں کا آغاز،25رکن ممالک شامل

14 جون ، 2023

میونخ(این این آئی) نیٹو اتحادکی تاریخ میں یورپ کی سب سے بڑی فضائی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ان مشقوں کا آغاز 12جون سے ہوا اور جرمنی کی قیادت میں ائیر ڈیفنڈر23مشقیں تقریبا 10 دن تک جاری رہیں گی۔مشقوں میں نیٹو کے25رکن اور شراکت دار ممالک کے تقریبا 220 فوجی طیارے شامل ہیں۔ان ملکوں میں نیٹو کی رکنیت کے امیدوار جاپان اور سویڈن بھی شامل ہیں۔برلن میں موجود امریکی سفیر ایمی گٹ مین کے مطابق مشقیں خالصتا ًدفاعی لیکن ان کامقصدروس و دیگر ممالک کوپیغام دیناہے۔ایمی گٹ مین نے روس کے صدر پیوٹن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے حیرانی ہوگی کہ اگر دنیا کے کسی رہنما نے یہ نہیں دیکھا کہ اس اتحاد کی روح کے لحاظ سے یہ کیا ظاہر کرتا ہے اور اس اتحاد کی طاقت کا کیا مطلب ہے۔ان افراد کا مقصد یہ ہے کہ بحر اوقیانوس کی سرزمین پر واقع بندرگاہوں، ائیرپورٹس اور شہروں پر حملے کی صورت میں آپس کا تعاون پروان چڑھے، اس کا مقصد ڈرونز اور کروز میزائلوں سے تحفظ فراہم کرنا بھی ہے۔نیٹو اتحادکی تاریخ میں یورپ کی سب سیبڑی ان مشقوں میں ٹیکٹیکل اور آپریشنل ٹریننگ شامل ہو گی۔یوکرین کے علاقے کریمیا کے روس سے الحاق کے ردعمل کے طور پر پانچ سال قبل 2018 میں ائیر ڈیفنڈر کا تصور پیش کیا گیا تھا۔ جرمن جنرل کے مطابق ان مشقوں کا مقصد ہرگز کسی کو نشانہ بنانا نہیں تھا۔