اسلام آباد (این این آئی) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں منگل کو قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں رواں بجٹ اجلاس کو بروز ہفتہ 24 جون 2023 تک جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں بجٹ اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا، کمیٹی اجلاس میں بجٹ 2023ـ24 پر 17 جون تک عام بحث جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ بعدازں سینیٹ آف پاکستان کی طرف سے دی گئی سفارشات پر غور کیا جائے گا اور 19 جون 2023 کو وزیر خزانہ بجٹ 2023ـ24 پر عام بحث کو سمیٹیں گے۔ غیر تصویبی اخراجات (چارج ایکسپنڈیچرز) پر بحث 20 جون کو ہوگی جبکہ کٹوتی کی تحریکوں پر بحث 21 اور 22 جون کو ہو گی۔ فنانس بل، 2023 پر غور اور منظوری 23 جون کے لیے تجویز کی گئی ہے، جب کہ 24 جون کو 2021ـ2022 اور 2023 کیلئے گرانٹس کے ضمنی مطالبات زر پر بحث کی جائے گی۔کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجٹ اجلاس کو بروز ہفتہ 17 جون اور 24 کو بھی جاری رکھا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، مرتضیٰ جاوید عباسی، شازیہ مری اور اراکین قومی اسمبلی خالد حسین مگسی، حامد حمید، ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی، صابر حسین قائم خانی، مولانا عبدال اکبر چترالی، چوہدری برجیس طاہر، قومی اسمبلی کے سیکرٹری طاہر حسین اور ایڈیشنل سیکرٹری قانون سازی مشتاق نے شرکت کی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...