اسلام آباد(پی پی آ ئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادنے تھانہ کھنہ میں درج 9مئی ہنگامہ آرائی کیس میں شاہ محمود قریشی کی4جولائی تک ضمانت منظور کرلی دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقدمہ من گھڑت ہے،،موجودہ بجٹ آئی ایم ایف فریم ورک کے برعکس ہے،ن لیگ اور پیپلزپارٹی محاذ آرائی کی کیفیت میں ہیں ۔ ذرا ئع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شاہ محمود قریشی کیخلاف تھانہ کھنہ میں درج9 مئی ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی 4 جولائی تک ضمانت منظور کرلی ،شاہ محمود قریشی کی 10 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔دوسری جا نب پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر9 مئی کے حوالے سے دو مقدمات درج کئے گئے،میں اسلام آباد میں نہیں کراچی میں تھا، مقدمہ من گھڑت ہے،مقدمات کا سامنا کررہے ہیں اور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ آئی ایم ایف فریم ورک کے برعکس ہے،ن لیگ اور پیپلزپارٹی محاذ آرائی کی کیفیت میں ہیں،چیئرمین نادرا اور چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی پر کھینچا تانی چل رہی ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...