شمالی وزیرستان ،فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گردہلاک

14 جون ، 2023

راولپنڈی (این این آئی) شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا ،قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیاگیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا ۔ قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ۔ مارا جانے والا دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم رہا۔