ڈی آئی خان ،تحریک طالبان گنڈاپور گروپ کا دہشتگرد عرفان عرف گڈ ہلاک

14 جون ، 2023

ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز)فوج،کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس نے تحصیل درابن میں مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران تحریک طالبان گنڈاپور گروپ کا دہشت گرد عرفان عرف گڈ (لنگڑا)مارا گیا جبکہ2دیگر دہشت گرد فرار ہوگئے۔ تفصیلا ت کے مطابق پاک فوج، سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں تحریک طالبان گنڈاپور گروپ کا دہشت گرد عرفان عرف گڈ (لنگڑا)مارا گیا جبکہ 2 دیگر دہشت گرد فرار ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز کے ساتھ دہشت گردوں کا ایک گھنٹے تک مقابلہ جاری رہا، مارا گیا دہشت گرد عرفان، کمانڈر مظہر اور جبار شاہ کا قریبی ساتھی تھا، دہشت گردوں کا یہ گروہ درابن اور گردونواح میں چیک پوسٹوں پر حملوں اور دیگر کارروائیوں میں ملوث تھا۔