امریکا کا یونیسکومیں دوبارہ شامل ہونے کافیصلہ

14 جون ، 2023

واشنگٹن(این این آئی ) امریکا نے اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونیسکو کی رکنیت سے دستبرداری کے تقریبا چھ سال بعد بین الاقوامی ادارے کو اپنی دوبارہ شمولیت سے مطلع کیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل آڈرے ازولے نے رکن ممالک کے سفیروں کو مطلع کیا کہ امریکی نائب وزیرِ خارجہ برائے انتظام و وسائل، رچرڈ ورما نے گزشتہ ہفتے ادارے میں دوبارہ شمولیت کے لیے ایک خط پیش کیا ہے۔جنرل آڈرے ازولے نے کہا کہ یہ پانچ سال کے کام کا نتیجہ ہے جس کے دوران ہم نے کشیدگی کو کم کیا ہے۔ خاص طور پر مشرق وسطی میں عصری چیلنجوں کے لیے اپنے ردعمل کو بہتر بنایا ہے۔