نئی دہلی (اے پی پی) نئی دلی میں میں ایک مسلمان طالبہ کو حجاب پہن کر امتحان دینے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این ٹی اے کے زیر اہتمام سی یو ای ٹی پوسٹ گریجویٹ داخلہ امتحان میں مسلم طالبہ کو حجاب پہن کر امتحان دینے سے روک دیا گیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق این ٹی اے نے داخلہ ٹیسٹ کیلئے مذہبی لباس پر کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں کی تھی ۔دلی یونیورسٹی کے ذاکر حسین ایوننگ کالج میں بی اے پروگرام کی مسلم طالبہ نے سوشیالوجی میں پوسٹ گریجویشن میں داخلے کے لیے درخواست دی تھی ۔طالبہ کا کہنا ہے کہ وہ وقت پر سنٹر پہنچی ، جہاں خاتون سیکورٹی عملے نے اسے حجاب اتارنے کو کہا۔ اس نے اپنا حجاب اتارا اور اپنا معائنہ کروایا۔ تاہم جب دوبارہ اس نے حجاب پہن کر مرکز کے اندر جانا چاہا تو عملے نے اسے اندر جانے سے روک دیااور بغیر امتحان دیئے واپس گھر لوٹ گئی ۔ وہ اکیلی تھی اوربہت خوفزدہ ہو کر گھر واپس آ گئی۔ طالبہ نے این ٹی اے کی ویب سائٹ پر بھی شکایت درج کرائی ہے اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...