لاہو ر( این این آئی)نگران صوبائی وزیراطلاعات عامرمیرنے کہاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی48گھنٹے تک جھوٹ نہ بولیں تو انکے پیٹ میں مروڑ پیدا ہو جاتا ہے،باورچی عبدالرحیم موت وحیات کی کشمکش میں ہونے کا دعویٰ جھوٹا ہے، قاسم کے ابا کے الزامات کو بے نقاب کریں گے،پنجاب میں تین نئی جیلیں بنانے کی منظوری دے دی گئی ، الیکشن کمیشن جب کہے گا ہم الیکشن کرا دیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈی جی پی آرمیں نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کے ہمراہ ایک اہم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔اس موقع پر ایم ایس سروسزہسپتال ڈاکٹراحتشام الحق اور سروسزہسپتال کے نیورولوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسرقاسم بشیر بھی موجودتھے۔نگران صوبائی وزیراطلاعات نے پریس کانفرنس کا مقصدقاسم کے اباکی جانب سے بولے گئے ایک تازہ جھوٹ کوبے نقاب کرناہے۔موصوف نے حسب روایت سانحہ 9مئی کے ماسٹرمائینڈہونے کے باوجود آج پھریہ جرات کی ہے کہ ایک اور جھوٹ ٹکادیاہے۔ایک ٹویٹ کے ذریعے یہ دعویٰ کیاگیاہے کہ ان کی ہمشیرہ کے ڈرائیوراور باورچی رحیم کواٹھاکرقیدکیاگیاہے اور جب وہ واپس لوٹاہے تو وہ وینٹی لیٹرپرہے اور موت وحیات کی کشمکش میں ہے۔ بڑامسئلہ اس وقت یہ ہے کہ خان صاحب جب تک جھوٹ نہ بولیں ان کے پیٹ میں مروڑاٹھتے ہیں۔ ان مروڑوں کے علاج کیلئے جب وہ جھوٹ بولتے ہیں تووہ اتناکچاہوتاہے کہ فورا پکڑاجاتاہے۔
بیجنگ چائنہ میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر چن ینگ لین نے کہا کہ چائنہ میٹرولوجیکل...
اوٹاوہ کینیڈا میں تعلیم کے حصول کیلئے جانے والے بھارتی طلباء کی بڑی تعداد تعلیم حاصل کرنے کی بجائے ملازمتیں...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا۔...
اسلام آبادتحریک انصاف کے رہنماء شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے اب تک باضابطہ شوکاز نوٹس ملا نہیں...
اسلام آباد پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے پاکستان میں مذہبی آزادی کا...
اسلام آباد وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کاروباری برادری پر زور...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت منشیات کے جرائم میں ملوث اسیران...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا اہم برادر ہمسایہ ملک ہے اور...