اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آبادکے تھانہ گولڑہ میں درج دہشت گردی کے مقدمہ میں پنجاب کے سابق وزیر علی افضل ساہی کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا ان کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے گرفتار کیا۔علی افضل ساہی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ میں ضمانت کے لئے جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوئے۔ علی افضل ساہی کے وکیل قاسم عباسی نے بتایا کہ عدالت نے ان کے مئوکل کی تھانہ گولڑہ میں درج مقدمہ میں عبوری ضمانت میں 3جولائی تک توسیع کردی تھی۔ علی افضل ساہی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ تاہم جونہی جوڈیشل کمپلیکس سے باہر نکلے توانہیں اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جارہا ہے کہ ان کو دیگر درج مقدمات میں گرفتارکیا گیا ہے۔
بیجنگ چائنہ میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر چن ینگ لین نے کہا کہ چائنہ میٹرولوجیکل...
اوٹاوہ کینیڈا میں تعلیم کے حصول کیلئے جانے والے بھارتی طلباء کی بڑی تعداد تعلیم حاصل کرنے کی بجائے ملازمتیں...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا۔...
اسلام آبادتحریک انصاف کے رہنماء شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے اب تک باضابطہ شوکاز نوٹس ملا نہیں...
اسلام آباد پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے پاکستان میں مذہبی آزادی کا...
اسلام آباد وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کاروباری برادری پر زور...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت منشیات کے جرائم میں ملوث اسیران...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا اہم برادر ہمسایہ ملک ہے اور...