واٹر بورڈ، ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ہنگامی اقدامات، ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

14 جون ، 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے سمندری طوفان اور ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی، ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق تمام چیف انجینئرز کو صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے واٹر بورڈ کے تمام افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، رین ایمرجنسی سے متعلق چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم چانڈیو کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے، 1339 شکایت سینٹر / کسٹمر سروس سینٹر موسلا دھار بارش کے دوران 24 گھنٹے کام کر ینگے ، جبکہ تمام اضلاع اور مختلف ٹاؤنز میں بھی رین ایمرجنسی مراکز شکایت قائم کیے جائیں گے۔