ڈی ایچ اے فیز ون کی گلیاں بند کرنے پر عدالت برہم، بیریئر ختم کرنے کا حکم

14 جون ، 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس عبدالرحمان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ڈی ایچ اے فیز ون میں گلیوں کی بندش کے خلاف درخواست پر دو ہفتوں میں بیریئر ہٹا کر عدالتی حکم پر عمل درآمد کا حکم دے دیا، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ یہ سب رہائشیوں کی سیکورٹی کے لئے کیا گیا ہے، ساتھ ہی اعظم بستی جیسی کچی آبادی ہے سیکیورٹی رہائیشیوں کا حق ہے، عدالت نے حکم دیا کچھ عرصے کے لئے بیریئر ہٹائے گئے پھر لگا دئے گئے، عدالت نے دو ہفتوں میں بیریئر ہٹا کر عدالتی حکم پر عمل درآمد کا حکم دے دیا ،کس قانون کے تحت اسٹریٹ پر بیریئر لگا دئے ہیں، عدالت نے عمل درآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 26 جون تک ملتوی کردی۔