3 افراد نے مبینہ خودکشی کرلی، 3 افراد کی لاش ملیں

14 جون ، 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہید ملت روڈ نجی سپراسٹورک قریب سیکورٹی گارڈ 24سالہ غلام شبیر ولد غلام حسین نے خود کوگولی مار کر خود کشی کرلی،پولیس کے مطابق وجہ خودکشی معلوم نہیں ہو سکی بلدیہ نیول کالونی گلی نمبر ایک میں فائرنگ کے واقعہ میں 25 سالہ حضرت علی ولد محمد خان جاں بحق ہوگیا ،پولیس کے مطابق متوفی نے خود کو گولی ماری ہے اور وہ ٹرانسپورٹرز کے پاس ملازمت کرتا تھا ،متوفی کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ اس نے خودکشی کی ہے، تاہم خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی۔ بلدیہ ٹاؤن خاصخیلی قبرستان کے قریب سےنامعلوم شخص کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق شناخت نہیں ہو سکی عمر 55سال ہے، لاش ایدھی ھوم سرد خانے سہراب گوٹھ منتقل کردی۔مچھر کالونی مریم مسجد کے قریب واقع گھر میں 25سالہ عبدالسلام ولد محمدصدیق نے مبینہ پھندالگاکرخود کشی کر لی ، پولیس کے مطابق وجہ خود کشی معلوم نہیں ہو سکی۔ لیاری بکراپیڑی پل کے قریب ملنے والی 35سالہ شخص کی لاش سردخانے منتقل کردی گئی ،بلدیہ ٹاؤن خاصخیلی قبرستان کے قریب ملنے والی 55سالہ شخص کی لاش کو بھی سردخانے منتقل کر دیا گیا ۔