تین سو سے زائد اساتذہ کی بھرتیاں روکنے کے خلاف درخواست کی سماعت، فریقین کو نوٹس

14 جون ، 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے بن قاسم ٹاؤن کے تین سو سے زائد اساتذہ کو بھرتی نہ کرنے کے خلاف درخواست پر چیف سیکریٹری سمیت محکمہ تعلیم اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے، زبیر بھٹو اور ذوالفقار کلمتی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے چیف سیکریٹری سمیت محکمہ تعلیم اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔