ممکنہ طوفان سے بچاؤ کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کو یقینی بنایا جائے، ثروت اعجاز

14 جون ، 2023

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ممکنہ طوفان سے بچاؤ کیلئے حکومتی سطح پر ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے،طوفان کے نقصان سے بچاؤ کیلئے اللہ کی بارگاہ میں رجوع کیا جائے،اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار وکارکنان ٹھٹھہ،سجاول بدین،چوہڑ جمالی میں عوام کے انخلاء کیلئے بھرپور کردار ادا کریں اور زندگی کو محفوظ بنانے کیلئے عوام کے درمیان رہیں۔