ٹریفک حادثات میں خاتون اور ایک شخص جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 2 زخمی

14 جون ، 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ناردرن بائی پاس اورنگی کٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں ماں جاں بحق اور بیٹا زخمی ہو گیا ،لاش اور زخمی کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں متوفیہ کی شناخت 55 سالہ عائشہ زوجہ عبدالو ہاب اور زخمی بیٹےکی 20 سالہ سہیل کےنام سےہوئی ہے، بلدیہ ٹاؤن نمبر 4 کے قریب ٹریفک حادثےمیں 65 سالہ ابراہیم ولد علی محمد جاں بحق ہو گیا ، لاش سول اسپتال منتقل کی گئی،علاوہ ازیں لیاقت آبادتھانے کاسب انسپکٹر 40سالہ محمدنویدولدجہانگیر خاں ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گیا ۔