منظور کالونی میں غیرقانونی واٹر فلنگ اسٹیشن کے خلاف کارروائی

14 جون ، 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد کی خصوصی ہدایت پرانچارج آپریشن اینٹی تھیفٹ سیل عامر خان کی سربراہی میں منظور کالونی محمود آباد میں ایک غیر قانونی واٹر فلنگ اسٹیشن پر آپریشن کیا گیا، کارروائی کے دوران واٹر ٹینکر سمیت دیگر آلات ضبط کرکے متعلقہ تھانےمیں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے ۔