بجٹ عوام کی مشکلات کا سبب بنے گا، ریلیف نہیں دیا گیا، علامہ ناظر عباس

14 جون ، 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی ایڈیشنل سیکر ٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ عوام امید کررہے تھے کہ اس بار حکومت عوام کو بجٹ میں ریلیف دے گی اور بجٹ بناتے وقت عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھے گی لیکن یہ بجٹ عوام کی مشکلات کاسبب بنے گا ہم مطالبہ کر تے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر اشیاء خوردونوش میں اضافے پر کنٹرول کیا جائے بجلی،گیس و دیگر یو ٹیلیٹی بلز میں عوام کو ریلیف دیا جائے، اس وقت مڈل کلاس شخص اپنی تنخواہ پر اپنے گھر کے اخراجات نہیں چلا سکتا ہے۔