کھیل کے میدان پر غیر قانونی مویشی منڈی قائم، ڈی سی سینٹرل طلب

14 جون ، 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس محمد عبد الرحمان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے غیر قانونی مویشی منڈی کے خلاف نیو کراچی کے رہائشیوں کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ، عدالت نے ڈی سی سینٹرل، پولیس اور ددیگر جبکہ عدالت نے مویشی منڈی لگانے والے ارشد قریشی کو بھی طلب کرلیا۔