بجلی کی طویل بندش کیخلاف شدید احتجاج، کے الیکٹرک کے دفتر پر پتھراؤ

14 جون ، 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بجلی غیراعلانیہ اور طویل بندش کے خلاف مشتعل مکینوں کا شدید احتجاج، نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب کے الیکٹرک کے دفتر پر دھاوا اور پتھراؤ،پولیس کے پہنچنے پر مشتعل افراد نے مبینہ طور پرپولیس کی گاڑیوں پر بھی پتھراؤ کیا۔