پہاڑی پرجھگڑے کے دوران شوہرنے بیوی کو دھکا دے دیا، موقع پر ہی جاں بحق

14 جون ، 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی کٹی پہاڑی کے قریب شوہرنے جھگڑے کے دوران اپنی بیوی کو پہا ڑی سے نیچے دھکا دیدیا جس کے نتیجے میں 21سالہ مریم زوجہ امین خان شدید چوٹیں لگنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ اورنگی ٹاؤن ایم پی آر کالونی کی رہائشی ، اور شوہر کے ہمراہ اپنے دیور کے گھر کٹی پہاڑی آئی ہوئی تھی ۔